حیدرآباد۔12۔دسمبر (اعتماد نیوز)صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے علیحدہ ریاست تلنگانہ کے بل پر رائے ظاہر کرنے کے لئے ریاستی اسمبلی کو 23جنوری تک کے لئے مہلت دی۔چنانچہ صدر جمہوریہ بل کو منظوری دیتے ہوئے اس بل کو مرکزی وزارت داخلہ کو روانہ کیا اور آج شام تک سرکاری چیف سکرٹری سی ایس موہنتی کو یہ بل پہونچنے کا امکان ہے۔ چنانچہ پچھلے روایات کے
مطابق ہی سرکاری چیف سکرٹری وزیر اعلی این کرن کمار ریڈی کو بل حوالہ کرینگے۔چنانچہ وزیر اعلی اس پر غور و خوض کرتے ہوئے ریاستی گورنر ای ایس ایل نرسمہن کو روانہ کرینگے۔اسکے بعد گورنر اس بل کو اسپیکر اسمبلی این منوہر کو بل ارسال کرینگے۔بتایا جاتا ہے کہ ہر ایک کے پاس یہ بل غور و خوض کے لئے ایک دن تک رہ سکتا ہے۔ واضح رہے کہ اس بل پر صرف مشورہ ہی طلب کیا جائیگا اس پر کوئی قرار داد نہیں ہوگا۔